Dec ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی فوجیوں پر حملہ، کویت جاتے کارواں کو بنایا گیا نشانہ

عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجیوں کے کارواں پر حملہ ہوا ہے۔

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے ایک فوجی کارواں پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ عراق سے کویت کی سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کانوائے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ کویت کی طرف جا رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ سڑک کے کنارے نصب بم سے کیا گیا تھا، اس حملے میں کافی نقصان کی بھی اطلاع ہے۔

عراقی وزارت دفاع سے متعلق عراقی میڈیا گروپ خلیۃ الاعلام کا کہنا ہے کہ اس فوجی کانوائے میں بڑی مقدار میں فوجی ساز و سامان تھا جو صوبہ بصرہ سے نکل کر کویت کی جانب جا رہا تھا۔

عراقی خبر رساں ایجنسی واع نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صوبہ دیوانیہ کے ہائی وے پر امریکی فوجی کانوائے کے راستے میں ایک پیکٹ بم کا دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے گاڑیوں کو کافی نقصان ہوا۔

عراق میں امریکی فوجی اتحاد کے کارواں پر حملہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ گزشتہ روز بھی الانبار اور الدیوانیہ صوبوں میں بھی امریکی فوجی کانوائے پر حملے ہوئے تھے۔

ٹیگس