Dec ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی عرب کے 35 کرائے کے فوجیوں کی ہلاکت

یمن کی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے 35 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے البوابه الاخباریه الیمنیه کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے 35 کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فیلڈ کمانڈربریگیڈئر جنرل محمد علی الرشد ، جنرل نعمان شطیر القردعی، صالح عیضہ جمعان ، ناجی ناصر جہمی، بشیر عبدربہ سعد المرادی اور شامخ علی میخوت الاجدعی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز کی صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی اور پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔

 یمن کی عوامی اور انقلابی تحریک انصار اللہ نے صوبہ مآرب کو تین سمتوں سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ سعودی عرب کو صوبہ مآرب میں شکست کا سامنا ہے اور اس پر کاری ضرب وارد ہو رہی ہے۔

ٹیگس