Dec ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • مقبوضہ قدس پر صیہونی فوجیوں کی یلغار، کئی گھر مسمار

اسرائیلی فوجیوں نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کر کے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

اںاتولی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الولجہ دیہی علاقے کی کونسل کے صدر خضر الاعرج نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے اس علاقے کے ون تھرڈ مکینوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی وارننگ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس دیہی علاقے میں تقریبا 3 ہزار لوگ زندگی بسر کرتے ہیں اور ملنے والی دھمکی کے بعد  تقریبا 9 سو افراد کے اس علاقے سے نکلنے کا خطرہ پیدا ہو گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے حکام اس علاقے کے مکینوں سے اس قسم کا برتاو کرتے ہیں جیسا وہ ان کے زیر قبضہ اور زیر کنٹرول ہیں۔

قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگرد فوجیوں نے جاری سال 2021 میں 950 فلسطینیوں کے گھروں اوران سے متعلق املاک کو ویران کردیا۔

ٹیگس