افغانستان 2021 میں صحافیوں کیلئے اچھا سال ثابت نہیں ہوا
Jan ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
افغانستان 2021 میں صحافیوں کیلئے اچھا سال ثابت نہیں ہوا۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کے عالمی فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں پوری دنیا میں صحافت سے تعلق رکھنے والے 45 افراد جاں بحق ہوئے کہ جن میں سے 9 صحافی صرف افغانستان میں جاں بحق ہوئے۔ اس طرح صحافیوں کی ہلاکت کے حوالے سے افغانستان میکسیکو، ہندوستان اور پاکستان سے بھی آگے رہا۔
اس رپورٹ کے مطابق تاہم گزشتہ سال صحافیوں کی ہلاکتیں 2020 کے مقابلے میں کم رہیں۔ 2020 میں پوری دنیا میں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے 65 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ صحافی چین میں گرفتار ہیں جن کی تعداد 102 ہے جبکہ ترکی میں 34، بیلا روس میں 29، اریٹیریا میں 29 ویتنام میں27، میانمار میں 21 روس میں 18 اور آذربائیجان میں 12 صحافی جیلوں میں قید ہیں۔