Jan ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • یواےای کا حمایت یافتہ میلیٹنٹ کمانڈر ماجد الردفانی (دائیں طرف) (ٹویٹر کی تصویر)
    یواےای کا حمایت یافتہ میلیٹنٹ کمانڈر ماجد الردفانی (دائیں طرف) (ٹویٹر کی تصویر)

یمن کے مستعفی و مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کا ایک وفادار اور سینیئر کمانڈر ہلاک کر دیا گیا۔

یمنی فورسز اور رضاکار فورس نے جنوبی صوبے شبوہ میں متحدہ عرب امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں پر بیلسٹک میزائیل سے حملہ کیا جس میں یہ کمانڈر مارا گیا۔

نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر ایک ذریعے نے لبنان کے عربی زبان ٹی وی چینل المیادین کو بتایا کہ نام نہاد تیسری بریگیڈ کا کمانڈر مجد الردفانی سنیچر کے دن زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ یہ کمانڈر یمنی فورسز کی صوبے شبوہ کے بیہان ضلع میں کی گئی کارروائی کے دوران زخمی ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ کچھ دنوں میں یمنی فورسز کی کارروائی کے دوران 130 سے زیادہ کرائے کے فوجی مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ اسی طرح اس کارروائی میں یواےای کے حمایت یافتہ کرائے کے فوجیوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

اس سے پہلے یمن کے عسکری ذرا‏‏ئع نے کرائے کے فوجیوں کی نام نہاد دوسری بریگیڈ کے کمانڈر سامح جرادہ الصبیحی کے مارے جانے کی خبر دی تھی۔ یہ کمانڈر عسیلان ضلع میں یمنی فورسز کی اسنائپر اکائی اور رضاکار فورس کی ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔

یمن پر مارچ 2015 سے سعودی عرب کے بہیمانہ حملے جاری ہیں۔

ٹیگس