Jan ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۶ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردی کا سلسلہ بدستور جاری، عرب ممالک صیہونی کاسہ لیسی میں مصروف، انتفاضہ کی حمایت میں جہاد اسلامی فلسطین کا بیان

جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ تحریک استقامت غاصب صیہونیوں کے خلاف غرب اردن کی انتفاضہ کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق عزالدین نےغرب اردن میں النقب کے علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات میں تیزی آنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت فلسطینیوں کے خلاف اپنے جارحانہ اقدامات سے کبھی باز نہیں آئے گی اور اسی بنا پر صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت کے سوا اور کوئی کار موثر طریقہ نہیں ہے اور غاصب صیہونی حکومت تحریک استقامت کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق عزالدین نے کہا کہ عالمی برادری غرب اردن میں النقب کے علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے مقابلے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور اس علاقے میں غاصب صیہونی حکومت ایسی حالت میں فلسطینیوں کو بے گھر اور دربدر کر رہی ہے کہ عرب ممالک بھی غاصب صیہونی حکومت کی اس سازش کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اب تک اعتراض کرنے پر ایک سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر چکی ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ حالیہ دنوں میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی دہشتگردوں کے بہیمانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی ویڈیو اور تصاویر تواتر کے ساتھ منظر عام پر آ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین کے صحرائے نقب میں ایک بار پھر درجنوں گھروں کی مسماری کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں اور اس کے باوجود مقامی فلسطینی مسلسل مزاحمت کر رہے ہیں اور اپنے اباء و اجداد کی زمین سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

ہم اپنی سرزمین سے کہیں نہیں جائیں گے!

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں بدھ اور جمعرات کے روز صحرائے نقب کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر حملہ کر دیا جس کے بعد فوجیوں اور مقامی باشندوں کے درمیان جھڑپیں تیز ہو گئیں۔

فلسطینی باشندے گزشتہ ستر سال سے طرح طرح کے دباؤ اور صیہونی فوجیوں کی پر تشدد کاروائیوں کو برداشت کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے اباء و اجداد کی زمین چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔ بدھ کے روز اسرائیلی فوجی بلڈوزر اور کرین وغیرہ کے ساتھ صحرائے نقب کے اطراف میں واقع گاؤں میں درخت لگانے کے بہانے پہنچے اور انہوں نے بے گھر فلسیطنیوں کے خیموں کو اکھاڑ کر پھیکنا شروع  کر دیا۔

یہ سب دیکھ کر فلسطینی بھی اسرائیلی فوجیوں کے سامنے ڈٹ گئے اور انہوں نے اسرائیل کے خلاف نعرف بازی شروع کر دی۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے اسرائیلی فوجیوں نے طاقت کا استعمال کیا جس میں بائیس افراد زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی فوجی تقریبا درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لے گئے۔

ٹیگس