Jan ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے ہوائی حملے میں کم سے کم 12 افراد شہید اور 11 دیگر زخمی ہوئے۔

جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے ’معین‘ قصبے کے ’اللیبی‘ محلے پر بمباری کی جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 12 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس حملے سے تباہ مکانات کے ملبوں سے ممکنہ جانی نقصان کی تلاش جاری تھی اور حملے جاری رہنے کی وجہہ سے امدادی کاموں میں بڑی دشواری پیش آرہی تھی۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی جہازوں نے اس سے پہلے شہر صنعا کے ’ازال‘ اسپتال اور ’21 ستمبر‘ پارک کے آس پاس حملے کئے تھے۔

یہ حملے ایسی حالت میں ہوئے ہیں کہ اس سے پہلے پیر کو دوپہر کے وقت یمنی فورسز نے متحدہ عرب امارات پر میزائیل اور ڈرون سے کارروائی کی جس میں کم سے کم 3 افراد مارے گئے اور 6 زخمی ہوئے۔

یمنی فور‎سز نے یہ کارروائی ملک پر متحدہ عرب امارات کے تیز ہوتے حملوں کے جواب میں کی تھی۔ یو اے ای نے  تکفیری اور داعشی عناصر پر مشتمل اپنے کرایے کے فوجیوں کو یمن کے صوبے شبوہ روانہ کیا ہے۔

سعودی عرب امریکہ، یو اے ای اور کئی دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمنی عوام کو اشياء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

ٹیگس