Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۴ Asia/Tehran
  • یمن پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری میں ایک کنبے کے سبھی 14 افراد شہید

متحدہ عرب امارات کی جارحیتوں کے جواب میں یمنی فورسز کے دبئی اور ابوظہبی پر حملے کے بعد، سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس میں ایک پورا کنبہ جاں بحق ہو گیا۔

یمن کے نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد کے صنعاء کے خلاف ہوائی حملے میں 20 لوگ شہید ہو چکے ہیں جس میں ایک ہی کنبے کے سارے افراد شامل ہیں۔

نیوز ایجنسی رویٹرز نے ایک میڈیکل ذریعے اور مقامی لوگوں کے حوالے سے منگل کو بتایا کہ شہید ہونے والوں میں سابق فوجی عہدیدار کے گھر کے سبھی 14 افراد شامل ہیں۔

صنعاء کے لبی محلے پر اس وحشیانہ ہوائی حملے میں سابق فوجی عہدیدار، انکی بیوی اور انکے جوان بیٹے سمیت دوسرے سبھی افراد شہید ہو گئے۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، پیر اور منگل کی صبح تک ہونے والے اس ہوائی حملے میں قریب ایک درجن لوگ زخمی ہوئے اور گھروں کو بھاری نقصان پہونچا۔ صنعاء پر یہ ہوائی حملہ 2019 سے اب تک کا سب سے وحشیانہ حملہ تھا۔

قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی اہم تنصیبات پر میزائیل اور ڈرون کی مدد سے یمنی فورسز کی تازہ جوابی کارروائی کے بعد سعودی اتحاد نے یمن پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق، یمن کے صوبے مآرب سمیت مختلف علاقوں پر جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 36 گھنٹے میں کم سے کم 50 ہوائی حملے کئے ہیں۔

 

 

ٹیگس