Jan ۱۹, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر جارح سعوی اتحاد کے فضائی حملے میں کئی عام شہریوں کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری جنرل عام شہریوں کی حفاظت سے متعلق تمام فریقوں کو عالمی اصول و ضوابط کی پابندی اور احتیاط کی سفارش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ ایک بار پھر تمام فریقوں سے زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل سے کام لینے اور یمن جنگ میں مزید شدت سے اجتناب کا مطالبہ کرتا ہے۔

ٹیگس