عفرین پر امریکہ کے حامی کردوں کا راکٹوں سے حملہ، 15 جاں بحق و زخمی
Jan ۲۱, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
شمالی شام کے صوبے حلب کے عفرین شہر پر امریکہ کے حامی کردوں نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 12 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ حملے امریکہ کی حمایت یافتہ شام کی کرد ملیشیا سے وابستہ دہشتگردوں نے کئے ہیں ۔
شہرعفرین شام کے صوبہ حلب میں واقع ہے اور اس پر ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کا قبضہ ہے ترکی کے قبضے کے بعد سے شام کے شمالی شہروں میں اکثر وبیشتر جھڑپیں، راکٹ حملے اور کار و موٹر سائیکل دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔
ترکی کی فوج نے گزشتہ چار برسوں کے دوران بارہا شام پر حملے کئے ہیں ۔ شمالی شام پر ترکی کی جارحیت کی عالمی سطح پربڑے پیمانے پر مذمت ہوتی رہی ہے ۔