ابو ظہبی میں زور دار دھماکے، خطرے کے سائرن بجنے لگے
ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں دھماکوں کی آواز کے بعد اس ملک کا دفاعی سسٹم فعال ہو گیا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پر ڈرون اور میزائلی حملوں کے تقریبا ایک ہفتے بعد آدھی رات کو ابو ظہبی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد خطرے کی گھنٹی بن بجنے لگی اور اس ملک کا دفاعی سسٹم فعال ہو گیا۔ جبکہ موصولہ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ اس ملک کا دفاعی سسٹم راکٹوں کو منہدم کرنے کیلئے فعال ہو گیا ہے اور مسافر بردار طیاروں کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ آدھی رات کو ابو ظہبی میں 4 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور آسمان پر دھویں کے بادل چھا گئے۔ ابھی تک متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ان دھماکوں کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا ہے۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو یمنی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سعودی اور اماراتی اتحاد نے صعدہ کی جیل پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 82 افراد جاں بحق اور 266 زخمی ہوئے۔