Jan ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں نے پھر ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ اور شیلنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

قدس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کرکے ایک 57 سالہ فلسطینی "فهمی حمد" کو شہید کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اس فلسطینی کو شمالی قدس کے قلندیا کیمپ میں حملہ کر کے شہید کر دیا۔ اس حملے میں 2 فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی متعدد بہانوں سے فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کر دیتے ہیں۔  

ٹیگس