بڑے بے آبرو ہوکر تیرے کوچے سے ہم نکلے...کارٹون
Feb ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
عراقی مزاحمت کاروں کی محنت رنگ لائی اور امریکی فوجی دھیرے دھیرے عراق سے نکلنے لگے۔
عراقی فوج اور رضاکار فورس کافی عرصے سے یہ کہ رہی ہے کہ عراق کو غیر ملکی فوجیوں کی ضرورت نہيں ہے اور وہ ملک میں سیکورٹی نافذ کرنے کی پوری طاقت رکھتی ہے۔
عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل پارلیمنٹ میں بھی منظور ہو گیا لیکن امریکی اپنے فوجیوں کو کسی نہ کسی بہانے عراق میں باقی رکھنے کی کوشش رہے تھے لیکن عراقی عوام، رضاکار فورس اور فوج کی مزاحمت رنگ لائی اور آخرکار عراق سے امریکی فوجیوں کو نکلنا ہی پڑا۔
عراق میں اب صرف فوجی مشیر اور امریکی سفارتخانے کی حفاظت کرنے والی ٹیم ہی موجود ہے۔