سعودی اتحاد کا دعوی، یمنیوں نے پھر کیا بیلیسٹک میزائلوں سے حملہ، ریاض نے سرحد پر شدید جھڑپوں کو سینسر کر دیا
سعودی اتحاد نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ یمنیوں کی جانب سے چار بیلیسٹک میزائل فائر ہوئے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یمنیوں نے چار بیلیسٹک میزائل صوبہ حجہ کی جانب فائر کئے ہیں۔
سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ حجہ کے حرض اور مثلث عاہم علاقوں کی جانب چار بیلیسٹک میزائل فائر کئے۔
سعودی ویب سائٹ الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ مذکورہ میزائل صنعا کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فائر ہوئے، کہا کہ الحدیدہ بندرگاہ اور صنعا ائیرپورٹ کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال کیا جانا، علاقائی اور عالمی سیکورٹی کے لئے خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ اسی ہفتے سعودی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے سعودی عرب سے یمن کی لگنے والے شمالی سرحدی چھاونی کے پاس شدید چھڑپوں کی خبر دی ہے۔
یہ جھڑپیں ایسی حالت میں رونما ہوئی کہ ایک دن پہلے ہی سعودی عرب کی فوج نے بڑی تعداد میں فوجی اور جنگی ساز و سامان علاقے کی جانب روانہ کیا تھا۔ ابھی تک ممکنہ طور پر ہونے والے جان اور مالی نقصان کی تفصیلات موصول نہيں ہو سکی ہے۔