Feb ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی دہشتگردوں پر پھر حملہ، عراقی اپنے ملک سے امریکیوں کو نکال باہر کرنے کے لئے پر عزم

عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کو رسد پہونچانے والے کارواں پر ایک بار پھر حملہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، اتوار کو مغربی عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی دہشتگردوں کے رسد کارواں پر یہ حملہ ہوا۔ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو صوبے الانبار کے سماوہ میں امریکہ کے تین لاجسٹک کاروان نشانہ بنے تھے۔

جب سے امریکہ عراق نے اپنی فورسز کو نکالنے میں ٹال مٹول شروع کی ہے، عراق میں مختلف مقامات پر اُس کے فوجی کاروانوں پر حملے بڑھ  گئے ہیں۔

امریکہ کو طے شدہ پروگرام کے تحت گزشتہ سال  دسمبر کے آخر تک عراق سے اپنے فوجی باہر نکالنے تھے۔ حالیہ مہینوں میں امریکی رسد کارواں سڑک کے کنارے لگائے گئے بم کا نشانہ بنے ہیں۔ یہ کارواں مغرب میں شام کی سرحد یا جنوب میں کویت کی سرحد سے عراق میں داخل ہوتے ہیں۔

دوسری جانب عراقی دھڑے الفتح کے ایم پی فاضل جابر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں پاس ہوئے بل کے مطابق، عراق سے امریکیوں کا نکلنا لازم ہے اور دہشتگرد امریکی فوجیوں کو عراق سے نکلنا ہی ہوگا، کیونکہ عراق کی پارلیمنٹ میں ان فورسز کو نکال باہر کرنے پر ووٹنگ ہو چکی ہے۔

 

 

ٹیگس