Feb ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے، صنعا پر پھر بمباری کی

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں منجملہ دارالحکومت صنعا پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے منگل کو دارالحکومت صنعا اور صوبہ تعز کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

اس سے قبل یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے پیر کو کہا تھا کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ دعوی بالکل غلط ہے کہ یمنی فوج، فوجی اہداف کے لئے غیرفوجی علاقوں کو استعمال کر رہی ہے اور اس کے اس دعوے کا مقصد یمن کے شہری علاقوں اور غیر فوجی مراکز پر اپنے حملوں کا جواز پیش کرنا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ جارح اتحاد، یمن کے شہری اور غیر فوجی مراکز پر حملے کر کے ملت یمن کے عزم کو کمزور کرنے کا مقصد حاصل نہیں کر پائے گا اور ان حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

یمن پر مارچ دو ہزار پندرہ سے جاری جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک لاکھوں افراد شہید  اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دربدر اور بے گھر ہونے والوں کی تعداد چالیس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

ٹیگس