Feb ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran

نائجیریا کے مسلمانوں نے ملک کی اسلامی تحریک کی کال پر نماز جمعہ کے بعد دار الحکومت ابوجا کی قومی مسجد کے باہر سعودی اتحاد کے خلاف مظاہرے کئے اور یمنی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

سعودی اتحاد نے حالیہ دنوں میں کئی بار یمن کے مختلف صوبوں میں رہائیشی  علاقوں پر مسلسل بمباری کی۔

 

جمعے کی نماز کے بعد نائجیریا کے عوام سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے سعودی اتحاد کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور یمن کے بچوں اور عام شہریوں کے قتل عام پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

نائجیریا کے مسلمان عوام نے یمنی بچوں، خواتین اور مردوں کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

 

مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا ہم یمن کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔

نائجیریا کے مظاہرین نے خود کو یمنی قرار دیا اور یمنی عوام کے قتل عام اور ان کے نسلی خاتمے پر تاکید کی۔

 

ٹیگس