یمنیوں کا ڈرون روکنے کے لئے عرب اور مغربی ممالک سر جوڑ کر بیٹھ گئے
متحدہ عرب امارات نے اتوار کو یمن کے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یمن کی تحریک انصار اللہ اور یمنی فوج کی جانب سے ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافے کی بابت خبردار کیا اور دعوی کیا کہ ان ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد عالمی اقدام کی ضرورت ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت عمر سلطان العلماء نے اس کانفرنس سے حطاب میں کہا کہ یہ کانفرنس، ڈرون سسٹم کے عنوان سے امارات کے دار الحکومت ابو ظہبی میں منعقد ہوئی ہے۔
الخلیج آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس میں امریکا، فرانس اور برطانیہ جیسے مغربی ممالک اور کچھ عرب ممالک کے فوجی نمائندے بھی شریک تھے۔
اس کانفرنس کا مقصد، ڈرون طیاروں کے سسٹم کو فروغ دینا اور خطروں سے مقابلے کے راستوں کا جائزہ لینا تھا۔
کانفرنس سے خطاب میں عمر سلطان العلماء نے کہا کہ آج ہر وقت سے زیادہ ، اپنی قوم کی حفاطت کی اہمیت سے واقف ہيں، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ٹکنالوجی، وہ وسائل ہیں جن کو ہم استعمال کر سکتے ہیں لیکن اپنے ہی خلاف استعمال نہیں کر سکتے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر کے مشیر برای دفاعی امور محمد بن احمد البواردی کا کہنا تھا کہ ہم کو ان ڈرون طیاروں کو روکنے کے لئے جو ہمارے عام شہریوں کی سیکورٹی کے خطرے پیدا کر رہے ہیں اور ہمارے اقتصادی مراکز کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں، متحد ہونے کی ضرورت ہے۔