اسرائیلیوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے حزب اللہ کا جادو
اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ لبنان کے در اندازی کرنے والے ڈرون طیارے کے مقابلے میں تل ابیب کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی روز بروز بڑھتی طاقت اور اگلی جنگ میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے بھرے ہوئے ہاتھوں کی بابت خبردار کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے واضح طور پر یہ اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیارے کے مقابلے میں تل ابیب کی شکست کھا چکا ہے۔ اسرائیلی میڈیا لکھتا ہے کہ حزب اللہ روز بروز اپنی طاقت میں اضافہ کرتا جا رہا ہے اور اس کی بڑھتی طاقت صیہونی حکومت کو حیران و پریشان کر رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا خبردار کرتا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت اتنی زیاہ بڑھ گئی ہے کہ وہ تل ابیب کی فوجی برتری کے دعوے کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
صیہونی میڈیا واللا نے حزب اللہ کی تازہ طاقت کے مظاہرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اپنی طاقت مسلسل بڑھا رہا ہے اور اب اس نے فضاء میں بھی اپنی برتری ثابت کر دی، حزب اللہ اتنا زیادہ طاقتور ہو گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف روز حساب یعنی موعود میں پورے اسرائیل میں اپنی حساس پالیسی کا نفاذ کر سکتا ہے اور اسرائیل کی فضائیہ کی برتری کی ہوا نکال سکتا ہے۔
اسرائیلی میڈیا ایک صیہونی تحقیقاتی مرکز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھتا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون ذخیروں میں 2000 ڈرون شامل ہیں جبکہ حزب اللہ کے پاس چینی ساخت کے دسیوں ہیلی کاپٹر ہیں جن سے کچھ کا جاسوسی اور حساس اطلاعات جمع کرنے اور حملہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔