Feb ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • عراق: امریکی دہشتگردوں کے دو فوجی کاروانوں پر حملے

عراق میں امریکہ کے دو لیجسٹک کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد امریکی فوج کے ان لیجسٹک کاروانوں پر کل صوبہ الانبار اور صوبہ ذی قار میں حملے کئے گئے ہیں۔ اب تک کسی بھی گروہ یا شخص نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف علاقوں میں کئی بار دہشتگرد امریکی فوج کے کاروانوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد امریکی فوجیوں پر حملوں کے باوجود واشنگٹن، عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق اس ملک کی پارلیمنٹ کے بل پر عمل کرنے سے گریز کررہا ہے۔ غاصب امریکی فوجی دو ہزارتین سے عراق میں تعینات ہیں ۔

عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے خواہاں ہیں ۔ عراقی پارلیمنٹ پانچ جنوری دو ہزاربیس کو اس ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل بھی منظور کرچکی ہے۔

ٹیگس