امریکا پر بھروسہ کرنا، یوکرین کو مہنگا پڑا: حزب اللہ
حزب اللہ لبنان کا کہنا ہے کہ امریکا پر بھروسہ کرنا یوکرین کو مہنگا پڑا۔
حزب اللہ کے اعلی عہدیدار سید ہاشم صفی الدین کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت اور مدد پر بھروسہ کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بحران یوکرین نے اس بات کو ثابت کو سب کے لئے واضح کر دیا۔
سید صفی الدین نے بحران یوکرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے مغرب کے ساتھ پہلے تو یوکرین کو ورغلایا اور اس کے بعد ان کے ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا۔
حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے مفاد خطرے میں ہیں تو اپنے مفاد کو محفوظ کرنے کے لئے انہوں نے پسپائی اختیار کر لی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جب دیکھا کہ یوکرین کا مسئلہ سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے تو انہوں نے اس ملک کے ساتھ ملک کر جنگ کے بارے میں اپنا فیصلہ بدل دیا۔
حزب اللہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس بات کو ہم نے لبنان میں عملی ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنی اسی سازش سے لبنان میں بہت سے لوگوں کو پہلے ورغلایا اور پھر بعد میں ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔