Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۳ Asia/Tehran
  • کیا اسرائیل نے حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کر دیا؟

صیہونی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کے ایک خفیہ ٹھکانے کے تباہ ہونے کے بارے میں میڈیا کے دعوے کے بعد حزب اللہ لبنان نے مذکورہ دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کچھ ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ صیہونی دشمن نے حزب اللہ لبنان کے ڈرون طیاروں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کر لی اور اپنے کمانڈوز کی مدد سے اس کو تباہ کر دیا۔

المنار ٹی وی چینل نے حزب اللہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ پوری شدت سے اس خبر کی تردید کرتا ہے اور تاکید کرتا ہے کہ یہ خبر کسی بھی طرح سے صحیح نہيں ہے۔

اساس میڈیا نے گزشتہ روز دعوی کیا تھا کہ حزب اللہ اور صیہونی حکومت کے درمیان خفیہ سیکورٹی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے اور صیہونی حکومت کی جانب سے کیا گیا دعوی اسی تناظر میں ہے۔

اس ویب سائٹ نے کچھ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے پاس دقیق اطلاع ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی، لبنان اور شام کے مختلف علاقوں میں آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں اور ان آپریشنز کا مقصد، لمبے فاصلے کے میزائلوں اور ڈرون بنانے والے کارخانوں کو تباہ کرنا ہے۔

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بھی مقبوضہ فلسطین میں ڈرون بھیجنے کا عمل تیز کر دیا ہے اور اپنی سیکورٹی سرگرمیاں بڑھا دی ہيں تاکہ اسے موقع پر ہی صیہونی فوجیوں اور موساد کی حرکت کا پتہ چل جائے۔

ٹیگس