Mar ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • بشار اسد اور الحشد الشعبی کے سربراہ  کی ملاقات

دمشق میں شام کے صدر بشار اسد اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے اپنی ملاقات میں علاقے اور خاص طور پر شام اور عراق کی سرحدی صورتحال پر بات چیت کی

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض سے ملاقات اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون خاص طور سے مشترکہ سیکورٹی مسائل، سرحدوں کے کنٹرول اور اسی طرح علاقے میں دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں فریقین نے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے اور دہشت گرد گروہوں کو دوبارہ منظم کرنے کے لئے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کے اقدامات کا بھرپور مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شام اور عراق کو حالیہ برسوں کے دوران امریکہ اور اس کے مغربی اورعرب اتحادیوں منجملہ سعودی عرب کی دشمنانہ پالیسیوں کے نتیجے میں شدید ترین بحران کا سامنا رہا ہے جس میں داعش دہشت گرد گروہ کی موجودگی اور اس کی وحشیانہ جارحیت اور ان دونوں ملکوں کے ایک بڑے علاقے پر اس دہشت گرد گروہ کا قبضہ بھی شامل ہے جس کے نتیجے میں اس گروہ نے نہایت وحشیانہ طریقے سے عوام کا قتل عام بھی کیا اور دونوں ہی ملکوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس