Mar ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۳:۰۹ Asia/Tehran
  • حزب اللہ لبنان نے بحران یوکرین کی وجہ بتا دی!!!

حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نے یوکرین میں رونما ہونے والے واقعات کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا ہے۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا کہ یوکرین، اصل میں امریکی پالیسیوں کی قربانی چڑھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحران یوکرین سے یہ سبق ملتا ہے کہ اپنے اتحادیوں سے امریکی حمایت صرف سراب ہے اور اس کے دعوے کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ان کے مطابق یوکرین کے موجودہ صدر اور افغانستان کے سابق صدر دونوں ہی اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ امریکا پر اعتماد کے باوجود اس نے انہیں برے وقت میں تنہا چھوڑ دیا۔

 

شیخ علی دعموش کا کہنا تھا جو افراد پیشرفت، ترقی اور انسانی حقوق کے دعوے کرتے نہيں تھکتے، ان کے رویے میں آج بھی نسلی امتیاز اور نسل پرستی واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ میں ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ وہا پر سیاہ فاموں کے ساتھ کتنا نسلی امتیاز کیا جاتا ہے۔

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا کہ ہم ہر حال میں دنیا کے کسی بھی علاقے میں جنگ، قتل عام اور تباہی کے مخالف ہیں۔

ٹیگس