Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۹ Asia/Tehran
  • عراقی رضاکار فورس نے ترکی کو فوجی آپشن کی کھلی دھمکی دے دی

عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی نجباء بریگیڈ نے ترکی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ کی جارحیت جاری رہنے کی صورت میں فوجی آپشن کا سہارا لیا جائے گا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی تحریک النجباء کے ترجمان نے کہا کہ اگر ترک صدر رجب طیب اردوغان شمالی عراق میں جارحیت پر اصرار کرتے ہیں تو یہ تحریک فوجی آپشن کا سہارا لے گی۔

تحریک النجباء کے ترجمان نصر الشمری نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں استقامت کے خلاف فضاسازی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین اپنے صبر و تحمل اور جہاد کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور مزاحمت کار صرف اپنے اعتقاد کے لئے ہی جد و جہد نہیں کر رہے بلکہ علاقے کے امن و سکون اور عراق کی قومی سیکورٹی کے لئے انہوں نے میدان جنگ میں قدم رکھا۔

تحریک النجباء کے ترجمان نے امریکہ سے براہ راست تصادم پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم غاصب اور جارح فوجیوں کی چھاؤنیوں پر کاری ضرب لگائیں گے اور جب تک امریکہ، عراق کی ارضی سالمیت کا احترام نہیں کرتا تو اس وقت تک اس طرح کے اقدامات جاری رہیں گے۔

ٹیگس