Mar ۱۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد کی ایک بار پھر صنعاء پر بمباری

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایک بار  پھر دارالحکومت صنعاء پر بمباری کی۔

یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کے جرائم جاری ہیں۔ جارح اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء پر ایک بار پھر بمباری کی۔

المسیرہ کے مطابق، سعودی اتحاد نے جمعرات کو صنعاء پر فضائی بمباری کے علاوہ مختلف علاقوں کو توپخانے سے بھی نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ صوبے صعدہ پر بھی سعودی اتحاد نے حملہ کیا۔ سعودی اتحاد نے صعدہ کے شدا علاقے پر سب سے زیادہ حملے کئے، جس میں کئی عام افراد زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کی وجہہ سے یمنی عوام کو دواؤں اور اشیاء خورد و نوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کے حملے میں اب تک لاکھوں یمنی شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔  

ٹیگس