Mar ۱۱, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۱ Asia/Tehran
  • غزہ میں صیہونی فوجیوں کی بے گناہ ماہیگیروں اور کسانوں پر فائرنگ

صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں فلسطینی ماہیگیروں اور کسانوں پر فائرنگ کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے کل غزہ پٹی کے شمالی سمندری علاقے میں فلسطینی ماہیگیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کر کے ایک بار پھر اس علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ صیہونی فوجیوں نے اس فائرنگ سے قبل فلسطینی ماہیگیروں کو کسی قسم کی وارننگ بھی نہیں دی۔

غزہ کے ساحلی علاقے میں زندگی بسر کرنے والے اکثر فلسطینیوں کا ذریعہ معاش ماہیگیری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے فوجیوں نے اسی طرح "دیر البلح" کے علاقے میں فلسطینی کسانوں پر بھی فائرنگ کی۔ اس فائرنگ سے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

صیہونی حکومت 2014 میں ہونے والے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور اس کے فوجی فلسطینی کسانوں اور ماہیگیروں پر فائرنگ کرتے رہتے ہیں، جس میں اب تک کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے جنوری 2006 سے غزہ کا فضائی، زمینی اور سمندری محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اس علاقے کا محاصرہ جاری رکھے گا۔

 

 

ٹیگس