Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۲ Asia/Tehran
  • عراق سے ایک اور امریکی فوجی کارواں شام میں داخل

امریکہ کا ایک اور فوجی کارواں عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

مقامی اخباری ذرائع کے مطابق، فوجی سازوسامان پر مشتمل امریکی دہشتگردوں کا ایک کارواں شمالی عراق کے کردستان علاقے سے شام میں داخل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی کارواں الولید پاس سے شام میں داخل ہوا اور ان علاقوں میں اسکی گشت زیادہ ہو گئی ہے جن علاقوں کے عوام امریکی فورسز کی موجودگی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شام کے دیرالزور اور حسکہ صوبوں میں امریکی فوجیوں کی بکتربند گاڑیوں میں گشت زنی کے خلاف عوام کے مظاہرے جاری ہیں۔ جمعہ کو دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے الکشکیہ اور ابو حمام میں عوام نے مظاہرے کئے۔

شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اس ملک کی سرزمین پر غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد، تیل سمیت ملک کے قدرتی ذخائر لوٹ رہے ہیں۔

 

 

ٹیگس