Mar ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف قطر اور اسرائیل میں ہوئی گفتگو، بن رہا ہے بڑا اتحاد

اسرائیلی صحافی نے ایران کے بارے تل ابیب اور قطر کے درمیان ڈرون مذاکرات کی تائید کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صحافیوں نے تائید کی ہے کہ صیہونی چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے قطری ہم منصب سے بحرین میں امریکا کے پانچویں بیڑے پر ملاقات کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی صحافیوں نے صیہونی چیف آف آرمی اسٹاف آویو کوخاوی کی بحرین میں واقع امریکا کے پانچویں بیڑے پر اپنے قطری ہم منصب سالم بن حمد بن عقیل سے ملاقات پر مبنی عرب اور غیر ملکی میڈیا کی خبروں کی تائید کی ہے۔

اسی تناظر میں القدس نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایسی حالت میں کہ جب اسرائیلی میڈیا نے صرف خبروں کو نقل کئے جانے کو ہی کافی سمجھا ہے، اسرائیلی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ اس ملاقات کے بارے میں کچھ دن پہلے ہی پتہ چلا اور فوجی محدودیت کی وجہ سے اس خبر کو شائع کرنے کی ان کو اجازت نہیں تھی۔

ان اسرائیلی صحافیوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملاقات میں ایران کے ڈرون خطرے، ان خطروں سے مقابلے کے لئے علاقائی اتحاد میں شامل ہونے اور قطر میں اسرائیل کے پیشرفتہ ریڈار سسٹم کے نصب کئے جانے جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب فائننشل ٹائمز نے بھی باخبر افراد کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ قطر نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ٹیگس