Mar ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۵:۵۸ Asia/Tehran
  • دو ہفتے میں صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید، درجنوں مکانات مسمار

اقوام متحدہ میں انسانی امور کے ادارے او سی ایچ اے نے تازہ رپورٹ میں بتایا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں دو ہفتوں میں اسرائیلی فورسز کی بربریت میں 8 فلسطینی شہید اور 20 بچوں سمیت 140 زخمی ہوئے۔

او سی ایچ اے نے سنیچر کے روز یہ رپورٹ جاری کی جو ہر پندرہ دن میں جاری ہوتی ہے۔ یہ رپورٹ 22 فروری سے 9 مارچ کے دورانیہ پر مشتمل ہے۔

اس رپورٹ میں 22 فروری کو جنوبی بیت اللحم کے الخادر علاقے میں ایک 13 سال کے فلسطینی لڑکے کی صیہونی پلیس کے ہاتھوں شہادت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، زخمیوں میں تقریبا آدھے فلسطینی وہ ہیں جو اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اور شیخ جراح علاقے کے مکینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مقصد سے ہونے والے مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے ہیں۔ شیخ صیہونی دہشتگرد مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے کے مکینوں کو جبری طور پر انکے علاقے سے نکال کر اس پر قبضہ جمانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی 29  عمارتوں اور مکانوں کو مسمار کر دیا جس سے 28 بچوں سمیت 62 لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور انکے پاس سر چھپانے کو اب کچھ نہیں رہا ہے۔

 

 

 

ٹیگس