Mar ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں  پر سعودی اتحاد کے حملے

جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے بمبار طیاروں نے جمعے کو چار بار صوبہ حجہ کے حرض اور حیران اضلاع پر بمباری کی۔ اس رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب میں واقع الجوبہ، الوادی اور صرواح اضلاع کو بھی تین بار حملوں کا نشانہ بنایا۔

جارح اتحاد، گزشتہ دنوں میں خاص طور سے یمن کے صوبہ حجہ کو نشانہ بناتا رہا ہے۔ سعودی عرب کے توپخانوں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھے عام شہری زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر حملوں کے ساتھ ہی اس غریب عرب ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ عام شہری جاں بحق، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو گئے ہیں۔

ٹیگس