یمنی فورسز کا سعودی گیس اور تیل تنصیبات پر بڑا حملہ، تیل کی سپلائی رک گئی. ویڈیو
Mar ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۲۰ Asia/Tehran
سعودی تیل کمپنی آرامکو پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائلی حملے کی وجہ سے تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔
یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں یمنی فورسز نےسعودی عرب کی گیس اور تیل کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے تیل کی سپلائی رک گئی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر واقع آرمکو آئل کمپنی اور ایر پورٹ کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سطح پر تیار شدہ بیلسٹک میزائل "قدس 2" سے یہ حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے تیل کی سپلائی رک گئی بلکہ فضائی سروس بھی متاثر ہوئی۔
یحی سریع نے واضح کیا کہ یمن کا محاصرہ ختم کئے جانے تک مسلح افواج کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔