یمن میں کاربم دھماکہ، جارح سعودی اتحاد کا اعلی فوجی کمانڈر ہلاک
Mar ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ عدن میں جارح سعودی اتحاد کا اعلی فوجی کمانڈر ہلاک ہوا ہے۔
ارنا کے مطابق، یمن کے صوبے عدن کے شہر الخضراء میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سعودی اتحاد کے العند آپریشن کا کمانڈر «ثابت جواس» دو فوجی اہلکاروں کے ہمراہ ہلاک ہوا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ 2015 سے یمن پر حملوں کے ساتھ ہی اس غریب عرب ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک 16 ہزار سے زیادہ عام شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو گئے ہیں۔