Mar ۲۶, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے ریاض، ابہا اور جدہ ایر پورٹوں پر یمنی فورسز کا ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی سعودی عرب کے ریاض، ابہا اور جدہ ایر پورٹوں پر ڈرون حملہ کیا ہے جبکہ جازان شہر کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد کے ترجمان «ترکی المالکی»  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ جمعہ کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب 6 بمبار ڈرون  بھیجے گئے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی سعودی عرب کے  ریاض، ابہا اور جدہ ایر پورٹوں پر ڈرون حملہ کیا، جس کے بعد ان ایر پورٹوں کی جانب تمام پروازوں کو روک دیا گیا۔ جارح سعودی اتحاد کے حوالے سے سعودی اخبار سبق نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ایر ڈیفنس نے جازان کی جانب داغے جانے والے ایک بیلیسٹک میزائل اور ایک بمبار ڈرون کو تباہ کیا ہے۔

چند روز قبل بھی یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف- 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے تھے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع  نے کہا  ہے کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دونوں ہوائی اڈے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔

ٹیگس