Mar ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۸ Asia/Tehran
  • انصار اللہ اور حزب اللہ نے بھی فلسطینیوں کو آپریشن پر مبارکباد دی

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور حزب اللہ لبنان نے الخضیرہ کی شہادت پسندانہ کارروائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے مقبوضہ فلسطین کے الخضیرہ علاقے میں کی جانے والی کارروائی کو صیہونی حکومت ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے کچھ ممالک کے اقدام کا طبیعی جواب قرار دیا ہے۔

تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے اتوار رات حیفا کے خصیرہ علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی، صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات برقرار کرنے والے غداروں اور فلسطینی قوم کو بیدار کے لئے نیچورل جواب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صیہونی حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئے متعدد وسائل کے استعمال کی فلسطینیوں کی تخلیقی صلاحیت کی نشانی ہے۔

کچھ میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس شہادت پسندانہ کارروائی میں دو صیہونی ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دوسرے ذرائع ابلاغ نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار بتائی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ لبنان نے حیفا کے الخضیرہ علاقے کی شہادت پسندانہ کارروائی پر بیان جاری کرکے مبارکباد پیش کی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں آیا ہے کہ الخضیرہ علاقے کی کارروائی، موجود وسائل کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت سے مقابلے کے لئے فلسطینی قوم کے ارادے کی پختگی  اور استحکام کی علامت ہے

حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں حیفا کے علاقہ الخضیرہ میں فلسطنیوں کی غاصب صہیونیوں کے خلاف تازہ ترین کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطینیوں نے الخضیرہ آپریشن میں صیہونیوں کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الخضیرہ آپریشن نے فلسطینیوں کی استقامت اور پائداری کو دنیا کے سامنے ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے کہا کہ فلسطینیوں نے الخضیرہ کارروائی ميں اسرائیل کی جعلی اور غیر قانونی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی ہر روز اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار کرنے سے اسرائیلی حکومت کے جعلی ہونے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ فلسطینی عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ نہائی فتح تک اپنی استقامت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

ٹیگس