Apr ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • دہشتگرد امریکی فوج کو نکالنے پرعراقی کمربستہ، ایک اور فوجی قافلے پر حملہ

عراق سے دہشتگرد امریکی فوج کو نکالنے کے مقصد سے امریکی فوجی قافلے پر حملے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ حملہ آج منگل کے روز مغربی بغداد میں ہوا۔

مغربی بغداد میں ہائی وے  پر لگے بم کا دھماکہ اس وقت ہوا جس اس ہائی وے امریکی فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔

اس سے پہل پیر کی رات صوبے بابل میں امریکی دہشتگرد فوجیوں کے کارواں پر حملہ ہوا تھا۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے بابل میں امریکی دہشت گرد فوجی قافلہ پھر حملے کا نشانہ بنا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصحاب کہف نامی استقامتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی دہشت گرد فوجی قافلوں پر حملوں میں کافی تیزی آئی ہے۔ عراق سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کو نکالنے کے لئے امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور سیاسی تنظیمیں اپنے ملک سے امریکیوں کے انخلا کی خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی 5 جنوری سنہ 2020 کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق ایک بل کو منظوری دی ہے۔

 

ٹیگس