Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکھتر بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور صوبہ الحدیدہ کو گولہ باری اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔

درایں اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے مندوب ہانس گرنڈ برگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کا نمائندہ اور اس کی ٹیم جنگ بندی کو کامیاب بنانے کے لئے سمجھوتے کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے ہانس گرنڈبرگ سے ملاقات میں جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کا محاصرہ ختم کرنے اور صنعا ایئرپورٹ کھولنے کا مطالبہ کیا ۔ جارح سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کی بنا پرصنعا کا ہوائی اڈہ دوہزارسولہ سے بند ہے ۔ یہ ایئرپورٹ یمن کے لئے دوائیں اور غذائی اشیاء پہنچنے اور مریضوں کو منتقل کرنے کا ایک اصلی ذریعہ تھا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس ملاقات میں کہا کہ ہزاروں یمنی مریض صنعا ایئرپورٹ کھولے جانے کا انتظارکررہے ہیں تاکہ علاج کے لئے بیرون ملک جا سکیں ۔ مہدی المشاط نے گرنڈبرگ سے مطالبہ کیا کہ جارح سعودی اتحاد پرمعاہدے کی پابندی کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں ۔

ٹیگس