Apr ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کے تعلق سے مسجد الاقصی کے خطیب کا  فتوی

مسجدالاقصی کے خطیب نے اس مقدس مقام میں صیہونی فوجیوں کے غیرقانونی داخلےاور حملے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے ایک بار پھر صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا فتوی جاری کیا ہے

مسجدالاقصی کے خطیب شیخ اکرمہ صبری نے آج جمعے کو مسجدالاقصی پر صیہونیوں کے حملوں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مسجدالاقصی پر حملے میں نمازیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اوراس کا سلسلہ بدستورجاری ہے 

عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا کہ صیہونی چاہتے ہیں کہ مسجدالاقصی کوفلسطینیوں سے خالی کرالیں ۔

مسجدالاقصی کے مفتی کی جانب سے صیہونیوں کا مقابلہ کرنے پرمبنی فتوی دہرائے جانے کے بعد فلسطین کے تمام شہروں سے دسیوں بسیں مسجدالاقصی کی جانب روانہ ہونے کی تیاری کررہی ہیں ۔

صیہونی فوجیوں نے شہر کے قدیمی حصے کے اطراف کی سڑکوں کو بند اورباب العمود میں آہنی رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

ٹیگس