عراق کی طرف سے اسرائیل کے ظلم کی مذمت
Apr ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
عراق نے مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔
سنیچر کے روز سومریہ نیوز چینل کے مطابق، عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے، ”عراق فلسطین کی سرزمین پر رونما ہونے والے واقعات اور فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ “
اس بیان میں عراقی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ عراق اسلامی مقدسات منجملہ مسجد الاقصی کی ہتک حرمت سمیت کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز اقدام کے خلاف ہے۔ عراقی وزارت نے صیہونی حکومت کی طرف سے بنائے جا رہے اس خطرناک ماحول کو قابو میں کرنے کا مطالبہ کیا اور فلسطینی قوم اور اسکے حقوق کی بازیابی کی حمایت کی۔