فلسطینی گروہوں کا اعلان، صیہونی حکومت کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہيں
فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی اور حماس کے رہنماؤں نے تل ابیب کے ساتھ جنگ بندی کے وجود سے انکار کیا اور اعلان کیا کہ وہ غاصبوں کے ساتھ میدان جنگ کے تقاضے کے مطابق برتاو کریں گے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بعض ممالک اور اقوام متحدہ نے موجودہ حالات کو پرسکون کرنے کے لیے ثالثی کی صف میں داخل ہوگئے ہیں۔
ادھر مصری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مصری انٹیلی جنس حکام نے حماس کے رہنماؤں اور صیہونی حکام سے رابطہ کیا تاکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔
ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ دوحہ نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ان سیکڑوں فلسطینیوں کے حوالے سے معاہدے کی خبر دی ہے ہے جنہیں جمعے کے روز مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اس بات کی تردید کی کہ صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا کوئی معاہدہ طے پایا ہے۔
فلسطین کے استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ میدان جنگ کے تقاضے کو دیکھے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ برتاو کریں گے اور غاصبوں کی جارحیت کو روکنے کی واحد ضمانت مزاحمت ہے۔