Apr ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۷:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور موریٹانیہ کے وزرائے خارجہ کی فلسطین و یمن سمیت مختلف مسائل پر گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران نے مسجد الاقصی کے احاطے میں اسرائیلی تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر صیہونی فورسز کے حملے کی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے منگل کے روز موریٹانیہ کے اپنے ہم منصب محمد سالم اولد مرزوق سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا، ”افسوس ہے کہ ہم ماہ مبارک رمضان کے دوران مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے اقدامات حد سے تجاوز کر گئے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ فلسطینی قوم اسلامی ممالک و امت مسلمہ کی حمایت سے اپنے تاریخی حقوق کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔“

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں موریٹانیہ کے اصولی موقف کی قدردانی کی۔

اس ٹیلیفونی گفتگو مین یمن کے موضوع پر حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ تہران یمن میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ یمنی فریقوں کے مابین گفتگو سے اس ملک کو درپیش مشکلات دور ہوں گی اور ناکہ بندی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے اسی طرح موریٹانیہ اور ایران کے مابین تعلقات میں فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران افریقی ملکوں کے ساتھ آپسی تعلقات میں فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں موریٹانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم اولد مرزوق نے بھی فلسطین کے موضوع پر ملکوں کے ہمدردانہ موقف پر زور دیا۔ محمد سالم اولد مرزوق نے تہران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو مضبوط بتاتے ہوئے کہا کہ نوآکشات آپسی تعلقات میں مزید استحکام اور موریٹانیہ کے بنیادی ڈھانچوں کی ترقی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ٹیگس