Apr ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر حملہ

پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے دہشت گرد فوجی قافلوں پر بارہا حملے ہوئے ہیں ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ عراق سے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل اور عراقی عوام کے مطالبے کو پورا کرنے سے گریز کرتا رہا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق جمعرات کی رات الیوسفیہ کے علاقے میں امریکی فوجی قافلے پر دستی بم سے حملہ ہوا۔ اس قسم کے حملے عراق میں زیادہ تر اصحاب کہف نامی گروہ کی جانب سے کئے جاتے رہے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی پارلیمنٹ میں، ملک سے دہشتگرد امریکی فورسز کو نکال باہر کرنے کا بل دو سال پہلے ہی پاس ہو چکا ہے۔ عراقی عوام، سیاسی پارٹیاں اور مزاحمتی گروہ مختلف موقعوں پر اپنے ملک میں امریکی فورسز کی موجودگی کی مخالفت اور انکو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس