Apr ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۵۵ Asia/Tehran
  •  عالمی یوم قدس کو تمام تر عظمت و جلالت کے ساتھ منایا جائے، فلسطینی تنظیموں کی اپیل

استقامتی فلسطینی تنظیموں نے عالمی یوم قدس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

حماس، جہاد اسلامی فلسطین، جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین سمیت سبھی مزاحمتی فلسطینی تنظیموں نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ عالمی یوم قدس پر سبھی عرب اور اسلامی ملکوں کو قدس شریف کی فتحمندی کا پیغام دیا جائے گا۔
مزاحمتی فلسطینی تنظیموں نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت، وحشیانہ حملوں اور دھمکیوں کے باوجود، قدس شریف، فرزندان ملت کی مکمل حمایت سے فتحمندی سے ہمکنار ہوگا۔
مزاحمتی فلسطینی تنظیموں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی عالمی یوم قدس کے نزدیک آنے پر ہمارے مقدس مراکز اور ہماری اقدار پر صیہونیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حالات میں ہمیں بھی قدس شریف اور مسجد الاقصی کے تحفظ کے لئے، اپنے اتحاد و یکجہتی کی حفاظت کے ساتھ، ہر قسم کی مجاہدت کے لئے مکمل طور پر چوکسی کی حالت میں رہنے کی ضرورت ہے۔
مزاحمتی فلسطینی تنظیموں نے اپنے بیان میں قدس شریف کو فلسطینی کا دائمی دارالحکومت قرار دیا اور عالمی یوم قدس کے زیادہ سے زیادہ پرشکوہ انعقاد کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مساعی کو قابل تعریف بتایا۔ فلسطینی تنظیموں میں فلسطین کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو مثالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا موجب قرار دیا ۔

ٹیگس