Apr ۲۸, ۲۰۲۲ ۲۳:۱۶ Asia/Tehran

عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطینی استقامت نے نئے ڈرون کی رونما کی ہے۔

فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کی فوجی شاخ کے ترجمان نے عالمی یوم القدس کے موقع پر "جنین" نامی ایک نئے ڈرون طیارے کی رونمائی کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے جمعرات 28 اپریل کو عالمی یوم القدس کی مناسبت پر کہا کہ ہم عالمی یوم القدس کی تجلیات میں زندگی بسر کر رہے ہیں، جس دن کو امام خمینی (رہ) نے بیت المقدس کی آزادی کا آغاز قرار دیا تھا۔

المیادین ویب سائٹ کے مطابق القدس بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سال یوم القدس کی سب سے اہم خصوصیت، دشمن اور استکبار کے کیمپ کا واضح ہونا ہے۔

ابو حمزہ نے مزید کہا کہ بیت المقدس کا محور دفاعی اور جارحانہ صلاحیتوں کا حامل ہے جو دشمن کو کڑواہٹ چکھائے گا، ہم اپنی طے شدہ توازن پر زور دیتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کی کسی بھی طرح کی توہین کا مطلب دشمن کے ساتھ جنگ ​​کا آغاز ہے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود طاقت اور توانائی ان لوگوں اور اقوام کے ہاتھ میں ہے جو فلسطین کے راستے سے منحرف نہیں ہوں گے۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں یمنی عوام پر درود و سلام بھیجا جنہوں نے کبھی بھی فلسطینیوں کی حمایت ختم نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قوتیں ایک ناقابل تردید پیغام بھیجتی ہیں اور وہ یہ ہے کہ دشمن کی تباہی کے لیے مزاحمت کے بھڑکتے ہوئے محاذ کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم جنین نامی ڈرون کی نقاب کشائی کر رہے ہیں جو فضائیہ میں کام کرتا ہے اور ہمارے مجاہد اسے محصور غزہ پٹی کے اندر اپ گریڈ کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم پورے فلسطین میں آزادی کے دن تک اپنا وعدہ نبھائیں گے۔

القدس بریگیڈ نے صہیونی فوجی گاڑی پر جنین ڈرون کے ذریعے کی گئی کارروائیوں میں سے ایک کی تصویر بھی دکھائی۔ یہ حملہ 7 ستمبر 2019 کو ہوا تھا۔

ٹیگس