May ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کئی فلسطینی جوان زخمی

جنوبی غرب اردن کی ایک کالونی پر صیہونی فوجیوں کی یلغار میں کئی فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں درایں اثنا الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ماہ مارچ کے آغاز سے اب تک چاقوزنی اور فائرنگ کے نتیجے میں سولہ غاصب صیہونی ہلاک ہو چکے ہیں

فلسطینی نیوزایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے سنیچرکی رات جنوبی جنین میں واقع الزیابدہ کالونی پرحملہ کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق الزیابدہ کالونی پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے بعد فلسطینی  نوجوان ان سے مقابلے کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اوراس درمیان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں کئی فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

 غرب اردن کے قلقیلیہ علاقے کی عزون کالونی کے قریب بھی فلسطینی نوجوانوں اورغاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ماہ مبارک رمضان شروع ہونے کے بعد سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں کے حملے تیز ہوگئے ہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران دسیوں فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہوچکے ہیں اوراس کے مقابلے میں تازہ تارین رپورٹوں کے مطابق فلسطینیوں کی جوابی استقامتی کارروائیوں میں سولہ صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے اتوار کی صبح حالیہ چند ہفتوں کے دوران انجام پانے والی شہادت پسندانہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کے اعداد وشمارجاری کئے ہیں۔

اسرائیل ٹائمز، ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی کالونیوں میں ہونے والے حملوں کے بعد فلسطینیوں اوراسرائیلیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

درایں اثنا صیہونی حکومت کی پولیس نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے ایک عرب شہری نے چوری کی ایک گاڑی سے ایک صیہونی فوجی افسر کو کچل دیا جس کی حالت اس وقت نازک ہے

یہ حملے ایسی حالت میں انجام پا رہے ہیں کہ صیہونی حکومت کی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ غرب اردن سے ملحقہ  دیوارحائل کے طول میں عام فوجیوں  کے بجائے ریزرو فورس کے چھے بریگیڈ روانہ کردیئے گئے ہیں۔ 

ٹیگس