صیہونی صحافی کا بڑا دعوی، اسرائیل اور سعودی عرب قریب ہو رہے ہيں
صیہونی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آ رہے ہیں۔
اسرائیلی چینل-11 کے رپورٹر نے سعودی عرب کی سرزمین میں اس حکومت کے طیارے کے اترنے کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات معمول پر آ رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی ذرائع نے کل اطلاع دی ہے کہ ایک نجی طیارے 9H-JPC نے تل ابیب کے ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے لیے اڑان بھری۔
العہد نیوز ایجنسی نے اسرائیلی چینل- کے نامہ نگار ایتای بلومنتال کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ آدھے راستے میں اردن کے دارالحکومت عمان میں رک گیا تھا۔
سفر کی نوعیت کے بارے میں بلومنتال نے کہا کہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے والے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کوئی اسرائیلی طیارہ سعودی عرب میں اترا ہو۔ گویا اس حکومت کے کئی طیارے ریاض کی فضائی حدود سے گزر رہے ہیں۔
حالیہ برسوں میں صیہونی شخصیات نے بھی بڑے پیمانے پر سعودی عرب کا سفر کیا ہے اور سعودی شخصیات نے بھی مقبوضہ فلسطین کا سفر کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی 2020 میں اطلاع دی تھی کہ موجودہ وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔