یمن سے جارح فورسز کے نکلنے کا وقت آ گیا ہے: یمنی وزیر دفاع
یمن کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملک سے جارح فورسز کے نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔
میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے اتوار کو یمنی فوج اور رضاکار کمیٹییوں کی عسکری کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جارح فورسز کے یمن سے باہر نکلنے کا وقت آ گیا ہے۔
ایران پریس کے مطابق، یمنی وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العاطفی نے ملک کے شمالی علاقے میں یمنی فورسز کی تیاری کے معائنے کے دوران بری، بحری اور ہوائی فیلڈ میں اسکی اعلی سطح کی جنگی صلاحیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فورسز کے پاس اسٹریٹیجک ڈیٹرنٹ اسلحے ہیں جو اپنے ہدف کو پوری دقت سے نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ یمن پر جارحیت اور اسکی ناکہ بندی کے خاتمے نیز جارح فوج کے باہر نکلنے کا وقت آن پہونچا ہے، کہا کہ آئندہ دنوں کے واقعات خود ان باتوں کی تائید کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر حملے شروع کئے اور اس نے اس ملک کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہید و زخمی ہوئے ہیں جبکہ 40 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔