صنعاء کا انتباہ، جنگ بندی میں رکاوٹ پھر سے جنگ شروع ہونے کے معنی میں ہوگی
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے خارجہ سکریٹری نے جارح سعودی-اماراتی اتحاد کو انتباہ دیا ہے کہ جنگ بندی میں کسی طرح کی رکاوٹ، جنگ کے پھر سے شروع ہونے کے معنی میں ہوگی۔
اقوام متحدہ کی زیر نگرانی یمن میں دو مہینے کی جنگ بندی 2 اپریل سے لاگو ہوئی جو 2 جون سنہ 2022 کو ختم ہوگی۔
یمن کے خارجہ سکریٹری حسین العزی نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے سعودی اتحاد جنگ بندی کی پابندی کرے گا اور دوبارہ کسی طرح کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوگی تاکہ دونوں فریق سکون کے ساتھ صلح اور نیک ہمسایگی کی طرف بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحد کی طرف سے اعلان شدہ جنگ بندی کے مطابق، روزانہ صنعاء ایئر پورٹ سے دو پروازیں اڑیں گی۔
یمنی میڈیا نے منگل کے روز صنعاء ایئر پورٹ پر یمن کے پہلے طیارے کے آنے اور وہاں سے اردن کے دار الحکومت امان کے لئے پہلی پرواز روانہ ہونے کی خبر دی۔ یہ پروازیں فریقین میں جنگ بندی کے لئے ہوئی مفاہمت کے تحت انجام پائی ہے۔