May ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • حشد الشعبی نے داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دہشتگرد ٹولے داعش کے بچے کچھ عناصر کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ایران پریس کے مطابق، عراقی ذرائع نے بدھ کی رات کو بتایا کہ حشد الشعبی کی 51 ویں بریگیڈ نے صوبے صلاح الدین کے مکحول علاقے پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے داعشی دہشتگردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔

عراقی شیعوں کی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کے رکن جبار المعموری نے کچھ دن پہلے ملک میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کی مشکوک حرکتوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سبھی، عراق کی سکیورٹی میں واشنگٹن کے منفی رول، امریکہ کی طرف سے دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور عراق کی سیاست میں امریکہ کی بلاواسطہ مداخلت کے بارے میں آگاہ ہیں۔

ٹیگس