May ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکیوں کو نکالنے کے لئے عراقی پر عزم، ایک دن میں پانچ بار نشانہ بنے

دہشتگرد امریکیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے لئے عراقی روز بروز پر عزم تر ہوتے جا رہے ہیں۔ جمعرات کو عراق میں ایک دن میں امریکی فوجی کارواں پانچ بار سڑک کنارے لگائے گئے بموں کا نشانہ بنا۔

ارنا کے مطابق، یہ حملے جمعرات کی صبح صوبے ذی قار سے شروع ہوئے، اس کے بعد صوبے دیوانیہ کے سماوہ میں دو امریکی رسد کارواں کے راستے میں دھماکے ہوئے اور آخری حملہ صوبے بابل میں ہوا۔ بابل میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کے راستے میں دو دھماکے ہوئے۔

رپورٹ ملنے تک کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری نہیں لی تھی۔ اسی طرح ان حملوں میں امریکی دہشتگردوں کو ہوئے جانی و مالی نقصان کی بھی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

عراق کے مزاحمتی گروہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ جب تک دہشتگرد امریکی ملک میں موجود ہیں، ان سے ہر شکل میں مقابلہ کرنا ان کا حق ہے۔

ٹیگس